راولپنڈی: لیفٹننٹ کرنل جنید طارق شہید کا رونگٹے کھڑے کردینے والا آخری وٹس ایپ پیغام منظر عام پر آگیا ۔ رسول اکرمﷺ کی خواب میں بشارت ، شہید کو شہادت کی سعادت کا بتادیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق لیفٹننٹ کرنل جنید طارق شہید نے اپنی شہادت سے کچھ گھنٹے قبل مقامی مولانا صاحب کو اپنے خواب کے بارے میں بتایا کہ انہیں خواب میں نبی اکرم ﷺ کی زیارت ہوئی ہے اور وہ انہیں اور ساتھیوں کو حوض کوثر پر آب کوثر پلا رہے ہیں جس پر مولانا نے انہیں جواب دیا کہ“ماشااللہ بہت اعلی خواب دیکھا رسول اللہﷺ
کو خواب میں دیکھنا ایک عظیم سعادت اور ایمان افروز نعمت ہے ،کیونکہ حدیث مبارکہ میں فرمایا گیا ہے کہ “ جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے حقیقت میں مجھے دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا“
“اگر خواب کی تعبیر کے حوالے سے بات کی جائے تو یہ آپ کے حق پر ہونے کی دلیل ہے جبکہ دشمن کے باطل پر ہونے کی نشانی ہے ۔ آپ لوگ دنیا و آخرت ، دونوں میں سرخرو ہوں گے۔ اللہ تعالی آپ کے اس خواب کو سچا کر دکھائے اور
آپکو حق کی راہ پر ثابت قدم رکھے“
جس کے جواب میں لیفٹننٹ کرنل جنید طارق شہید نے کہا کہ “ مولانا صاحب آپ کا بہت شکریہ آپ کی باتوں سے مجھے بہت سکون ملا ہے “
اللہ اکبر ۔۔۔فرمان الٰہی: “جو اللہ کی راہ میں شہید ہوجائیں انہیں مردہ نہ کہو، ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں“


