لاہور: )خصوصی رپورٹ صفدر سرگانہ )
سی سی پی او بلال صدیق کمیا نہ نے کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں اورآن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔والدین اپنے بچوں کو آن لائن جوئے سمیت تمام فراڈ ایپلی کیشنز سے دور رکھیں۔
امسال جوئے کے خلاف کارروائیوں میں 3014ملزمان گرفتار ہوئے،767مقدمات درج کئے گئے۔پیر کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دائوپر لگی1کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے 1026،کینٹ میں 599اور اقبال ٹائون میں 457 ملزمان گرفتار ہوئے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز کئے جائیں۔آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ محکمہ پراسیکیوشن کی معاونت سے جوئے کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ والدین اپنے بچوں کو آن لائن جوئے سمیت تمام فراڈ ایپلی کیشنز سے دور رکھیں۔ی سی پی او بلال صدیقی کمیا نہ نے کہا ہے کہ جوئے کے اڈوں اورآن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ امسال جوئے کے خلاف کارروائیوں میں 3014ملزمان گرفتار ہوئے،767مقدمات درج کئے گئے۔پیر کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دائوپر لگی1کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے 1026،کینٹ میں 599اور اقبال ٹائون میں 457 ملزمان گرفتار ہوئے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز کئے جائیں۔آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ محکمہ پراسیکیوشن کی معاونت سے جوئے کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ والدین اپنے بچوں کو آن لائن جوئے سمیت تمام فراڈ ایپلی کیشنز سے دور رکھیں۔


