تامل ناڈو:ٹالی وڈ کے 2 مشہور اداکاروں وجئے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے لمبی ڈیٹنگ کے بعد بالاخر آج منگنی کرلی۔۔
این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں سگائی کی رسم ادا کی گئی۔
وجئے دیوراکونڈا کی ٹیم نے وجئے-رشمیکا کی شادی سے متعلق تاریخ کا انکشاف بھی کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے وجئے کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا کہ وجئے اور رشمیکا کی شادی آئندہ سال یعنی 2026 کے فروری میں ہوگی۔
وجئے اور رشمیکا کی دوستی 2018 سے سرخیوں میں ہے۔ اس وقت دونوں پہلی بار فلم ’گیتا گووندم‘ میں ساتھ نظر آئے تھے۔ اس کے بعد 2019 میں آئی فلم ’ڈیئر کامریڈ‘ نے ان کے رشتوں کو مزید گہرائی دی۔ وجئے اور رشمیکا کے پرستاروں نے کئی بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں کو جلد ایک ہو جانا چاہیے، اور اب ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی ہے۔ جیسے ہی وجئے-رشمیکا کی سگائی ہونے کی خبر سامنے آئی، سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ حالانکہ یہ دلچسپ امر ہے کہ دونوں نے ہی ابھی تک اس معاملے میں کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے۔

