ممبئی :ٹاپ بالی وڈ اسٹارشاہ رخ خان نے فلموں کے بعد دولت میں بھی پہلے ارب پتی اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ارب پتی افراد کی ویب سائٹ کی فہرست میں شاہ رخ خان پہلے بھارتی اداکار ہیں جن کی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے۔
چندسال ہی میں ارب پتی
شاہ رخ خان کی ملکیت اب ایک ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر بن گئی ہے اور یہ سب اضافہ گزشتہ چند سال میں ان کی دولت میں تیزی سے ہوا ہے۔شاہ رخ خان کی 2024 تک ان کی دولت 87 کروڑ ڈالر تک تھی لیکن ایک سال میں ان کی دولت میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور وہ اس وقت ایک ارب 40 کروڑ کی دولت کے مالک ہیں۔
چلی انٹرٹینمنٹ اور گوری خان کا اہم کردار
شاہ رخ خان کی دولت اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے اہلیہ گوری خان کے ہمراہ فلم پروڈکشن کمپنی ’چلی انٹرٹینمنٹ‘ بنائی جب کہ انہوں نے متعدد کرکٹ ٹیموں میں بھی سرمایہ کاری کی۔
شاہ رخ خان نے گزشتہ چند سال میں عرب ممالک میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کی ہے، جس وجہ سے بھی ان کی دولت میں اضافہ دیکھا گیا۔
شاہ رخ خان اب پہلے بھارتی اداکار بن گئے جن کی دولت امریکی ایک ارب 40 کروڑ ڈالر اور بھارتی 12 ہزار کروڑ روپے سے زائد بن گئی۔
اگرچہ شاہ رخ خان امیر ترین اداکار بن گئے لیکن اس باوجود وہ بھارت میں امیر ترین افراد کی فہرست میں 65 ویں نمبر پر ہیں۔
بالی وڈ میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر امیر ترین کون؟
شاہ رخ خان کے بعد ان کی کرکٹ ٹیموں کی بزنس پارٹنر اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا خاندان امیر ترین ہے، اداکارہ کی ملکیت 93 کروڑ امریکی ڈالر ہے، اس کے بعد ریتیک روشن بھی امیر ترین اداکاروں میں شامل ہیں اور ان کی دولت 30 کروڑ امریکی ڈالر تک ہے۔

