جکارتہ :انڈونیشیا میں ایک امام مسجد فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے سجدے میں ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔
موت کا ایک وقت ہے جو خدا کی طرف سے تعین کر دہ ہے کب کس کا وقت آ جائے یہ کوئی نہیں جانتا مگر مسلمانوں کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ وقتِ مرگ کو پہنچیں تو ان کی زبان پر کلمہ شہادت ہو یا پھر کلامِ پاک ہو۔
ایسا ہی ایک واقعہ انڈونیشیا کے شہرمیں پیش آیا م جہاں امام مسجد کی نماز فجر کے دوران امامت کراتے ہوئے سجدے کی حالت میں روح پرواز کر گئی۔ سجدے میں سے اٹھ کرمقتدی حضرات میں سے ایک نے فجر کی نماز مکمل کرائی ۔
۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوش نصیب امام مسجد پہلی رکعت ادا کرتے ہوئے سجدے میں جاتے ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

