Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

      ٹینک جیسا مضبوط! اوپو نے 7000mAh کی ‘میگا بیٹری’ اور ناقابلِ شکست پائیداری کے ساتھ F33 سیریز متعارف کروا دی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

      سوزوکی GR 150 اب خواب نہیں، حقیقت! زیرو مارک اپ اور آسان قسطوں کا شاندار منصوبہ متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گذرتے دیکھا،کو-ابلیشن مشین دیکھی توپنجاب میں لانے کا عہد کر لیا ، مریم نواز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : (حافظ نعیم سے )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گزرتے ہوئے خوددیکھا۔کینسر کا روایتی علاج کرنے پر مریض ذہنی اور جسمانی طور پر ختم ہوجاتے ہیں کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/cancer-mach.mp4

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے پاکستان کے پہلے کو- ابلیشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو-ابلیشن کے نئے اور جدید طریقہ کار کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہونے پر بے حد خوش ہوں۔
    کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کی عوام کی خدمت کاموقع ملنے پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہوں۔
    ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں چینی حکومت کے دریافت کرنے پر ہیلتھ کوپہلی ترجیح قرار دیا۔ دورہ چین میں نمائش کے دوران کو-ابلیشن مشین دیکھی اور پوری معلومات لی۔ دورہ چین کے دوران کو-ابلیشن مشین دیکھ کرپنجاب میں لانے کا عہد کر لیا تھا۔چینی حکام نے کو-ابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ کے بارے میں پوری بریفنگ دی اور ویڈیو دکھائی کو-ابلیشن مشین بنانے والی کمپنی سے دورہ چین کے دوران ہی ایم او یو سائن کر لیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/cancer-machinery.mp4

    اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب نے پاکستان میں کینسر ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی لانے میں لیڈ لی۔ انڈیا سمیت ریجن کے کسی بھی ہسپتال میں کو-ابلیشن مشین موجود نہیں۔
    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر کینسر کے لاچار مریض پر پیسے خرچ نہیں کرنے تو کہاں خرچ کرنے ہیں؟


    کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا۔پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے ضرورت مند کینسر مریضوں کاعلاج کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ابتدائی طور پر کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ کرانے والے کینسر کے پانچ مریض مکمل صحت یاب ہیں۔

    نیا طریقہ علاج ہونے کی وجہ سے کامیابی کا تناسب کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔کو۔ابلیشن مشین سے پانچ لوگوں کا کامیاب علاج حوصلہ افزا ہے۔محمد اصغر لیور کے پیچیدہ کینسر کے مبتلا تھے،60 منٹ میں پروسیجر مکمل ہوا، کامیاب آپریشن پر اللہ کا شکر ادا کیا۔


    انہوں  نے بتایا کہ نوازشریف صاحب نے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تکمیل میں کچھ وقت باقی ہے اس وقت تک کینسر کے مریضوں کا کیا بنے گا۔کینسر کے مریضوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے میو ہسپتال میں فوری طور پر کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کیا گیا۔۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی کو کینسر ہو جائے تو پوری فیملی خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ کینسر کا روایتی علاج کرنے پر مریض ذہنی اور جسمانی طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔ والدہ کو کینسر کی تکلیف سے گزرتے ہوئے خوددیکھا۔
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ میو ہسپتال کو۔ ابلیشن سنٹر میں بریسٹ، جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کاعلاج کیا جارہا ہے۔کڈنی کینسر کابھی کو۔ ابلیشن ٹریٹمنٹ کیا جائے گا جبکہ کو۔ ابلیشن سنٹر میں پتا، بون میرو اور صاف ٹشو کینسر کا علاج جلد شروع کریں گے۔
    انہوں نے بتایا کہ 5 کو۔ ابلیشن مشینیں اور لائیں گے، نشترملتان، راولپنڈی اور3 نواز شریف کینسر ہسپتال میں نصب ہوں گی۔نواز شریف کینسر ہسپتال دسمبر میں فنکشنل ہوگا، پہلا یونٹ میں کو۔ ابلیشن سنٹر قائم کریں گے۔

    انہوں نے کوآبلیشن سنٹر کے طربق علاج کے حوالے سے بتایا کہ الٹراساؤنڈ ٹاپ مشین کو۔ ابلیشن میں لیکوڈ نائٹروجن سے آئس بال بنایا جاتا ہے۔کو۔ ابلیشن مشین میں ٹیومر کو منفی198 ڈگری پر فریز کرکے بلڈ سپلائی ختم کی جاتی ہے۔ جس کے بعد کو۔ ابلیشن مشین میں 80ڈگری پر ہیٹ اپ کیا جاتا ہے۔کو۔ابلیشن کے طریقہ علاج سے کینسر کے صحت مند سیل متاثر نہیں ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ کو۔ابلیشن سنٹر کے لئے سیکرٹری عظمت محمود،ڈاکٹر محمود اورڈاکٹر شہزاد کریم بھٹی نے دل جمعی سے کام کیا، شاباش دینے آئی ہوں۔کینسر کے علاج کے لئے تمام سہولتیں اور وسائل مہیا کریں گے۔ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی ٹرینڈ کریں گے۔کو۔ ابلیشن مشین طبی سائنس کی دنیا میں حیران کن انقلابی ایجاد ہے۔

    ان کامزید کہنا تھا کہ کو۔ ابلیشن سنٹر کے دروازے پنجاب کے عوام کے لئے تو کھلے ہی ہیں، باقی صوبے کے عوام بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔سرجری، کیمو تھراپی، ریڈیو تھراپی کے بغیر کینسر کا 60 منٹ میں علاج حیران کن اور خوش آئند ہے۔

    Related Posts

    ”شکریہ مسٹر پریذیڈنٹ!“: صدر ٹرمپ کی ستائش پر وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی قوم کی طرف سے اظہارِ تشکر

    ”شاندار شخصیات“،صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ

    سکھر:آخری رائیڈ، طالبہ سے اسکوٹی بے قابو، ایم این اے بال بال بچ گئے، اسٹاف کی دوڑیں

    مقبول خبریں

    ”شکریہ مسٹر پریذیڈنٹ!“: صدر ٹرمپ کی ستائش پر وزیراعظم شہباز شریف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی قوم کی طرف سے اظہارِ تشکر

    ”شاندار شخصیات“،صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ

    سکھر:آخری رائیڈ، طالبہ سے اسکوٹی بے قابو، ایم این اے بال بال بچ گئے، اسٹاف کی دوڑیں

    آبنائے ہرمزکھلنے کے ساتھ ہی تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی

    آبنائے ہرمز کھل گئی، امریکا کی جانب سے شکریہ

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.