Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “بیرو “کی بصیرت اور نازک دل کے افسر،معطلی کے بعد ڈی ایس پی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: اسد مرزا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں اگر کوئی پولیس افسر، کوئی انجینئر یا کوئی عام مزدور بھی سیلاب روکنے یا شہر بچانے کا درست طریقہ بتا دے، تو اُس کی بات کو سن کر فوری عمل کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ پاکستان ہے جناب! یہاں عقل کے بیج صرف تقریروں میں بوئے جاتے ہیں اور فصل سیاستدانوں کی خوشنودی کی کاٹی جاتی ہے۔

    ڈی ایس پی لطیف احمد، جسے مقامی لوگ محبت سے “بیرو“کہتے ہیں، نے اپنی سادہ مگر ٹھوس عقل استعمال کرتے ہوئے 9 ستمبر کو اعلیٰ افسر کو خط لکھا “جناب، اگر جلال پور کو بچانا ہے تو اچ شریف روڈ پر کٹ لگائیے۔”


    یہ سچائی افسرِ شاہی کی طبعِ نازک پر یوں گری جیسے گرمیوں میں بجلی کا بل غریب کے دل پر گرتا ہے۔ نتیجہ؟ نہ سیلاب رُکا، نہ جلالپور بچا، بس “بیرو“ کو معطل کر دیا گیا۔


    دو دن بعد ہوا کیا؟ وہی کٹ لگایا گیا، بالکل وہیں، جہاں بیرو نے کہا تھا۔ گویا افسر شاہی کے کان میں ڈالنے سے بات گندی لگتی تھی، مگر سیاسی ہدایت پر وہی بات خوشبو بن جاتی ہے۔ مقامی لوگ چیخ رہے ہیں کہ جلال پور کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کو ڈبونے کا اصل مقصد ایک ن لیگی رکن اسمبلی، ملک نازک کریم لانگ کی برادری کے بیس ہزار افراد کو بچانا ہے، جو دریا کے قدرتی راستے دراب پور میں  ڈیرے ڈالے  ہوئے ہیں ۔ “بیرو“ نے صاف کہا تھا: دریا کا راستہ دریا کو دے دو، مگر یہاں سیاست نے دریا کو بھی اپنی جیب میں ڈال لیا تب “بیرو“ کو سزا ملی۔ ہمارے ملک میں عقل کی کوئی وقعت نہیں جب تک وہ کسی سیاسی ٹویٹر اکاؤنٹ یا اسمبلی کے مائیک سے نہ نکلے۔ “بیرو“ کی بصیرت قربانی چڑھ گئی، لیکن افسوس یہ ہے کہ اس قربانی کا  بکرا صرف ایک افسر نہیں، بلکہ جلال پور کے لاکھوں باسی ہیں جو پانی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے۔
    شاید تاریخ کبھی لکھے کہ جلال پور ڈوبا، مگر “بیرو“ کی عقل ڈوبی نہیں۔ ڈوبی تو افسر شاہی کی نازک غیرت اور سیاستدانوں کی طنزیہ مسکراہٹ۔

    Related Posts

    اولڈ ایج بینیفٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سندھ کامطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ

    اسپنرز نے پاکستان کو پچپن رنز پر کر دیا ڈھیر، بھارت نے سات وکٹس سے جیتا میچ

    گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں

    مقبول خبریں

    اولڈ ایج بینیفٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سندھ کامطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ

    اسپنرز نے پاکستان کو پچپن رنز پر کر دیا ڈھیر، بھارت نے سات وکٹس سے جیتا میچ

    گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں

    ہسپتال سے فرار ہونے والی  قیدی خاتون ڈنگہ سے گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر گرفتار

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.