Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے 6 افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سعودی سفیر کی وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پیش کئے

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:  سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اظہار اخوت، سعودی سفیر  سعید بن نواف المالکی کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات ، سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سامان کے5ٹرک پی ڈی ایم کے حوالے کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب کے 7 – اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کئے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/WhatsApp-Video-2025-09-08-at-13.13.51.mp4

    کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سےامدادی سامان 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے جس میں سیلاب متاثرین کو خیمے،سولر پینلز ، ایل ای ڈی،کچن سیٹ۔ کمبل اور دیگر اشیاء کے تحائف بھی شامل ہیں ۔

    کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  کی طرف سے یہ امدادی سامان قصور ۔ جھنگ۔ خانیوال ،حافظ اباد۔ چنیوٹ۔ ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین کو  دیا جائے گا۔ اسی طرح شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل ، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں جبکہ 95 کلوگرام فوڈ پیکچ میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے

    امدادی سامان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور کنگ سلمان ریلیف اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تقسیم کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات میں باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی امداد، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے-سعودی قیادت کا وژن، ہمدردی اور بصیرت مسلم امہ کو وحدت اور ترقی کی طرف لے جا رہی ہے-پنجاب میں شدید سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے-سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر/کیمپ کی فراہمی پر شکر گزار ہیں۔سعودی تعاون متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اور ہمیشہ یکجہتی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال نے پھر سے ثابت کیا کہ پاک سعودی تعلقات اسٹریٹجک نہیں بلکہ حقیقی اخوت و بھائی چارے پر استوار ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون بڑھ رہا ہے۔آزمائش کی گھڑی میں سعودی عرب نے ایک بار پھر حقیقی برادر ملک کے طور پر ساتھ دیا ہے-تقریب میں،کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ البقمی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام  نے بھی شرکت کی ۔

    Related Posts

    ایک آئی جی جس نے "کمزور اور نازک پولیس” کو مردانِ کار بنا دیا

    ڈکی بھائی کیس” میں تاریخی کامیابی — قوم کا پیسہ، افسران کی جیب سے برآمد!

    27ویں ترمیم بھی قبول،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ،آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی قرارداد وفاق کو ارسال

    مقبول خبریں

    بھارت اور امریکا میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، امریکی وزیر جنگ اور بھارتی وزیر دفاع نے دستخط کردئیے

    وومن ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ،بھارت دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    بلاگ

    ایک آئی جی جس نے "کمزور اور نازک پولیس” کو مردانِ کار بنا دیا

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.