لاہور:سیلابی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے پنجاب کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد اور پی پی 203 ساہیوال میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ لیکن سیلاب کی سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

