سنگا پور: ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک نئی سہولت لایا ہے، جس کے تحت اب وہ ڈائریکٹ میسجز (DMs) میں وائس نوٹ بھیج سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو بات چیت کا ایک اور آسان اور ذاتی طریقہ فراہم کرنا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین ایک منٹ تک کے وائس میسجز ریکارڈ کر کے اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ یہ فیچر آہستہ آہستہ تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ٹک ٹاک نے اس اقدام کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام جیسے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں صارفین کے لیے مزید رابطے کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ، ٹک ٹاک نے صارفین کی حفاظت کے پیش نظر کچھ قواعد بھی مقرر کیے ہیں۔ مثال کے طور پر، 16 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے ڈائریکٹ میسجنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، اور پہلی بار کسی کو پیغام بھیجتے وقت تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

