نیویارک :انسٹاگرام پر اپنے شوہر کو طلاق دینے کا اعلان کرنے کے بعد، دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ نے حال ہی میں مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان دونوں نے رواں سال جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران منگنی کی تھی۔ شیخہ مہرہ کو پہلی بار اکتوبر 2024 میں فرنچ مونٹانا کے ساتھ دیکھا گیا تھا جب وہ انہیں دبئی کے مختلف مقامات دکھا رہی تھیں۔ اس کے بعد انہیں کئی مواقع پر پیرس فیشن ویک میں بھی ساتھ دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے سابق شوہر شیخ مانا بن محمد المکتوم کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق دی تھی، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی۔ اس واقعے کے بعد انہوں نے ‘طلاق’ کے نام سے اپنا ایک پرفیوم بھی متعارف کرایا تھا۔ دونوں خاندان اس نئی منگنی سے بہت خوش ہیں، تاہم ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے

