لاس اینجلس ،کیلے فورنیا: نامور ترین گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے بالآخر اپنے قریبی دوست اور مشہور فٹبالر ٹریوس کیلسی کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔
ٹیلر سوئفٹ نے ٹریوس کیلسی کے ہمراہ انسٹاگرام پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں‘۔ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ’دی لائف آف اے شوگرل‘ 3 اکتوبر کو ریلیز ہوگا، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ دنیا بھر میں ’ایراز ٹؤر‘ کے دوران محسوس کی گئی خوشی سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے۔
اذشتہ برس ٹیلر سوئفٹ نے اپنے ایراس ٹور کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں دو ارب ڈالر سے زائد رقم کمائی جس نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور انہیں دنیا کا سب سے بڑا میوزک سٹار بنا دیا۔
اُنہیں دسمبر 2024 میں اختتام پذیر ہونے والے اس ٹُور کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 7 کروڑ 76 لاکھ 18 ہزار 725 ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
ٹیلر سوئفٹ کے شوز کی ٹکٹیں مہنگی ہونے کے باوجود ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوئیں اور لاکھوں شائقین اُن کی جانب متوجہ ہوئے۔
سوئفٹیز۔۔۔ اُن کے فینز جو اس نام سے پہچانے جاتے ہیں، ٹیلر سوئفٹ کی منگنی پر اظہارمسرت کرتے ہوئے جوڑے کو مبارک باد دی ہے۔
جبکہ صدر ٹرمپ نے سٹار جوڑے ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلس کو منگنی کے اعلان پر مبارک باد دی۔
امریکی صدر نے کابینہ کے اجلاس کے موقعے پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔‘
انہوں نے ٹریوس کیلس کے بارے میں کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھا آدمی ہے،‘ جبکہ ٹیلر سوئفٹ سے متعلق کہا کہ ’وہ ایک شاندار شخصیت ہیں




