اسلام آباد ;دنیا بھر میں آئندہ اتوار 7 ستمبر کی شام نایاب فلکیاتی مظہر مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ اس چاند گرہن کو کسی بھی خاص آلے کے بغیر برہنہ آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ گرہن 5 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
سائنسدانوں کاکہنا ہے گرہن کے عروج پر چاند 136.2 فیصد زمین کے سائے میں مکمل طور پر غائب ہو جائے گا جس کا مطلب ہے کہ سایہ چاند کی سطح کے ایک بڑے حصے کو ڈھک لے گا۔ یہ ایک خوبصورت فلکیاتی منظر پیش کرے گا جسے آنکھوں کے لیے کسی بھی خطرے کے بغیر ننگی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سورج گرہن جس کے لیے خاص حفاظتی ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے کے برعکس ہوگا۔
یہ چاند گرہن افریقہ، یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، دونوں امریکا اور بحر اور شمالی و جنوبی قطبین میں دیکھا جاسکے گا۔پاکستان میں چاند گرہن 7 ستمبر کی رات 8 بجکر 20 منٹ پر شروع ہونے کا امکان پاکستان کے 99٪ علاقوں میں چاند گرہن ہوگا۔
جہاں تک چاند کے سرخ یا نارنجی رنگ میں نظر آنے کی وجہ ہے۔ ہ اس کی وجہ زمین کے ماحول میں موجود گیسیں اور گرد و غبار ہیں جو سورج کی روشنی کے زمین کے ماحول سے ٹوٹنے کا باعث بنتے ہیں جس کے نتیجے میں چاند خونی سرخ یا نارنجی رنگ میں دکھائی دیتا ہے۔

