لاہور : پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
سی سی ڈی کومستقبل میں مزیدٹارگٹس سونپنےپرورکنگ کاآغاز کر دیا،سائبرکرائم ،نارکوٹکس اورمنظم قبضہ گروپس فیوچرٹارگٹس میں شامل ہیں،سی سی ڈی خواتین کو ہراساں کرنےاوردیگرسائبرکرائم پرایکشن لےگی،سائبرکرائم سےنبردآزماہونے کیلئےجدیدگیجٹس ،ڈیٹا تک رسائی دی جائیگی،سی سی ڈی کے تمام تر سسٹم کو ڈیجیٹلائزکیاجائےگا۔
سی سی ڈی منظم قبضہ گروپوں کاریکارڈمرتب کرےگی،زمین جائیدادوں پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کااختیارملےگا،قبضہ گروپس کی بیخ کنی کے لیے سابقہ ریکارڈ سے مدد لی جائے گی،اولڈکیسزاور زیر التوامقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو دیدی جائے گی۔
منشیات سائبر کرائم ، قبضہ گروپس کیخلاف مقدمات کےاندراج وگرفتاریوں کااختیار ہوگا۔

