Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے مقابلے میں نئی آرٹیفیشیل انٹلیجنس کمپنی“ میکرو ہارڈ“ لانچ کردی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سلیکان ویلی، کیلے فورنیا: مائیکروسافٹ کو ٹکر دینے کیلئے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اپنی نئی آرٹیفیشیل انٹلیجنس کمپنی“ میکرو ہارڈ“ (Macrohard) لانچ کردی ۔
    ارب پتی ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس نئے پروجیکٹ کا انکشاف کیا۔

    اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ میکرو ہارڈ نام  فنی انداز میں رکھا گیا ہے لیکن پروجیکٹ بالکل اصلی ہے۔ ایلون مسک ک کا موقف ہے چونکہ مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیاں خود ہارڈ ویئر نہیں بناتیں، اس لیے ان کے سافٹ ویئر ماڈل کو پوری طرح سے اے آئی کی مدد سے دوبارہ تیار کیا جا سکتا ہے۔
    پروجیکٹ کی تفصیل منظر عام پر نہیں آسکی لیکن ان کے اے آئی چَیٹ باٹ ’گروک‘  سے پوچھا گیا تو جواب تھا کہ  میکرو ہارڈ کا ہدف ایک ایسی اے آئی پر مبنی کمپنی بنانا ہے جو مائیکرو سافٹ  جیسی دیو کمپنی کی  ڈیولپمنٹ سے لے کر مینجمنٹ تک کو صرف اے آئی کے ذریعہ سمیولیٹ کر سکے۔

    گروک نے اپنے جواب  میں لکھا- ’’Macrohard xAI کا مزے دار نام ہے جس کا مقصد پوری طرح سے اے آئی پر مبنی سافٹ ویئر کمپنی بنانا ہے۔ چونکہ کمپنیاں جیسے مائیکر سافٹ ہارڈ ویئر نہیں بناتیں، اس لیے اے آئی ان کے پورے سسٹم کو دوہرا سکتا ہے اور ہاں یہ بالکل حقیقی پروجیکٹ ہے، ہم ہائرنگ بھی کر رہے ہیں۔‘‘
    xAI نے یکم اگست کو میکروہارڈ نام کے لیے ٹریڈ مارک فائل کیا ہے۔ اس میں اے آئی پر مبنی کئی خدمات اور مصنوعات کا ذکر کیا گیا ہے جیسے ہیومن-جیسی اسپیچ اور ٹیکسٹ جنریٹ کرنے والا سافٹ ویئر، بات چیت کو سمیولیٹ کرنے والے چَیٹ باٹ پروگرام، دیگر اے آئی پاس ورڈ ایپلی کیشن اور سروسز۔

    مزید نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ حقیقت بننے جارہا ہے؟

    میکرو ہارڈ کے وِژن سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ڈیولپمنٹ سے لے کر مینجمنٹ تک ہر کام اے آئی کرے گا تو انسانی مداخلت کی ضرورت کتنی رہ جائے گی؟ اگر یہ پروجیکٹ کامیاب ہوتا ہے تو سافٹ ویئر انڈسٹریز میں انسانی محنت پر انحصار کافی حد تک کم ہو سکتا ہے۔میکروہارڈ کی بنیاد اس خیال سے جڑا ہے جسے مسک نے جولائی میں شیئر کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایک ملٹی ایجنٹ اے آئی کمپنی بنانا چاہتے ہیں۔ اس ماڈل میں سینکڑوں اے آئی ایجنٹ مل کر پیچیدہ کام کریں گے جیسے کوڈنگ، میڈیا جنریشن اور ورچوئل مشینوں میں بڑے ٹاسک پورے کرنا۔

    Related Posts

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.