سلیکان ویلی :Pixel 10، Pixel 10 Pro، اور Pixel 10 Pro XL پری آرڈر کے لیے آج سے دستیاب ہیں۔ یہ فونز 28 اگست کو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔
Pixel 10 کی قیمت $799 سے شروع ہوتی ہے، جبکہ Pixel 10 Pro کی قیمت $999 ہے۔ Pixel 10 Pro XL کی ابتدائی قیمت $1,199 ہے، جو پچھلے سال کے ماڈل کی 256GB ویرینٹ کے برابر ہے۔ اس بار 128GB والا ورژن $1,099 میں دستیاب نہیں ہوگا۔
ان نئے فونز میں کئی دلچسپ AI فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ ایک نیا AI Camera Coach ہے جو تصویر لیتے وقت آپ کو قدم بہ قدم رہنمائی فراہم کرتا ہے تاکہ آپ بہتر کمپوزیشن بنا سکیں۔ اس کے علاوہ، Magic Editor اب ٹیکسٹ پرامپٹس کا استعمال کرتے ہوئے تصاویر میں ترمیم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک نئی جنرل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جو آپ کی روزانہ کی تحریروں کو پڑھ کر ایک سمائلی ایموجی دیتی ہے اور آپ کے لکھے ہوئے مواد کی بنیاد پر نئے پرامپٹس بھی بناتی ہے۔
فون ایپ میں ایک AI ٹرانسلیٹر بھی شامل کیا گیا ہے جو بات کرنے والے شخص کی آواز کی نقل کرتا ہے، تاکہ ترجمہ روبوٹ کی آواز کے بجائے اصلی شخص کی آواز سے قریب تر لگے۔
نیا فولڈ ایبل گوگل کے Tensor G5 پروسیسر سے لیس ہے جو پہلی بارTSMC نے بنایا ہے۔ اس میں Qi2 وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہے جو 15 واٹ تک سپورٹ کرتی ہے۔
Pixel 10 Pro مکمل طور پر ڈسٹ اور واٹر پروف ہے جس کے لئے اسے IP68ریٹنگ دی گئی ہے، اسی طرح پکسل فولڈ پرو 10۔ کی قیمت 1,799 ڈالر سے شروع ہوگی، اور یہ سلور اور گرین رنگوں میں 9 اکتوبر سے دستیاب ہوگا۔
گوگل نے پہلی بار اپنے بیس ویرینٹPixel 10 میں بھی تین کیمروں کا سیٹ اپ شامل کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ کیمرے پرو ورژنز جتنے طاقتور نہیں ہیں۔ اس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل، الٹرا وائڈ کیمرا13 میگا پکسل اور ٹیلی فوٹو کیمرا 10.8 میگا پکسل ہے۔
دیگر اپ گریڈز میںQi2 وائرلیس چارجنگTensor G5 چپ، بڑی بیٹری اور زیادہ روشن 3,000 نِٹس ڈسپلے شامل ہیں۔
b




