اسلام آباد :آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشیں ہوں گی۔۔ کراچی سمیت سندھ کے اکثر شہروں میں بارش کا امکان۔بلوچستان کے اکثر شہروں میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔
سیلابی صورت حال کے باعث کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق کراچی میں منگل کو شدید بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ، مکانات گرنے اور بجلی گرنے جیسے مختلف واقعات میں 10 اموات ہوئیں۔
دوسری طرف پی ڈی ایم اے پنجا ب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا،راولپنڈی ،مری ،گلیات ،جہلم ،چکوال اور اٹک میں شدید طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ۔ جبکہ لاہور، شیخوپورہ ،سیالکوٹ ،نارووال اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں بارشیں ہوں گی۔
پنجاب کے دریاؤں،و ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
اگلے 12-24 گھنٹوں میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں انتہائی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں ۔مختصر وقت میں 50 تا100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص شہری سیلاب برقرار رہنے کا خطرہ ہے۔
جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارکھان،سبی،ہرنائی، قلعہ سیف اللہ،شیرانی، پشین اور نصیرآباد میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے اکثر شہروں میں بارش،7واں مون سون سلسلہ 23 اگست تک چلے گا

