لاہور:( بیورو رپورٹ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت میٹنگ میں کینٹ ڈویژن کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور ریڈرز نے شرکت کی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو زیر التواء اور پینڈنگ کیسز کے چالان جلد ازجلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی محمد نوید کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
انہوں نے افسران کو اپنے متعلقہ تھانوں کا ریکارڈ “پولکام “کے مطابق اپ ڈیٹ رکھنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں ۔شہریوں کی شکایات، مشکلات اور ان کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگار کو سخت سزا دلوائیں۔تمام افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
خواتین ، بچوں کا جنسی استحصال کرنیوالےکسی رعایت کے مستحق نہیں ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید

