لاہور: بالائی پنجاب میں ممکنہ کلاوڈ برسٹ اور دیگر اضلاع میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نظر پنجاب پولیس نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نےدیگراضلاع میں پولیس کوہائی الرٹ رہنےکاحکم جاری کر دیا،پولیس ٹیموں کو سیلابی صورتحال میں ریسکیوآپریشنزمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینےکی ہدایت جاری کر دی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں،پولیس فورس ضلعی حکومت،ریسکیواداروں سےرابطےمیں رہے،دریاکنارےآبادیوں میں پولیس پٹرولنگ باقاعدگی سےجاری رکھی جائے
سیلاب ، کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ، پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

