Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      میاں نوازشریف ، مریم نواز اور دیرینہ ساتھی کے ہمراہ لاہور ائیر پورٹ پر

      “فٹنس“ ہوتو ایسی ، سلمان خان کی سوئمنگ پول پر “بیک فلپ“ سوشل میڈیا پروائرل

      داڑھی مونچھ کا صفایا، اداکارسلمان خان کی فریش لک

      وزیر دفاع خواجہ آصف کی ہئیر اسٹائلسٹ کے سیلون پرآمد اور سیلفیاں

      آسٹریلیا میں ریت کا طوفان

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چھوٹوں پر شیر، بڑوں پر ڈھیرسی سی ڈی کا آپریشن، اصل کھلاڑی پھر باہر،،ٹاپ ٹین لسٹیں، کرپٹ افسران کی فائلیں بند

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر اسد مرزا
    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سی سی ڈی نے وہ کارنامہ دکھایا جس کا عوام برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ محلے کے راجے، گلی کے ٹپہ خور اور روزمرہ کے غنڈے سب جال میں آ گئے۔ اڈے ٹوٹے، خوف کی فضاء چھٹی اور شہریوں نے برسوں بعد سکون کا سانس لیا۔ عوام خوش تھی اور سی سی ڈی کو فاتح قرار دیا گیا۔ لیکن اب ایک سوال گلی کوچوں سے عدالتوں تک گردش کر رہا ہے: اصل کھلاڑی کہاں ہیں؟ وہ بڑے چہرے جو ان نرسریوں کے اصل مالی تھے، وہ آج بھی ٹھاٹ سے گھوم رہے ہیں۔چھوٹوں پر تو سی سی ڈی شیر نکلی، لیکن بڑوں پر آتے ہی بلی کیوں بن گئی؟ کیا یہ بڑے لوگ واقعی اتنے مقدس ہیں کہ قانون کی دسترس وہاں جا کر رک جاتی ہے؟ یا پھر یہ آپریشن صرف دکھاوے کا تھا؟ عوام طنز کرتی ہے کہ شاید بڑے بدمعاش کسیVIP لسٹ میں شامل ہیں جن پر ہاتھ ڈالنا منع ہے۔سابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے دور میں پنجاب بھر کے ہر ضلع کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرستیں بنیں۔ اسی طرح کرپٹ افسران، منشیات فروشوں، گیسٹ ہاؤسز اور مساج سنٹرز کی تفصیلات بھی اکٹھی کی گئیں۔ لاہور میں کرپٹ پولیس افسران کی فہرست بے نقاب ہوئی جس میں ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل تھے۔ لیکن پھر دلچسپ موڑ آیا: ایک اعلی افسر کے بھانجے کا نام لسٹ میں آ گیا اور وہی لسٹ لیک کروا دی گئی تاکہ دباؤ بڑھے اور آپریشن رک جائے۔ ہوا بھی یہی، تحقیقات شروع ہوئیں اور پھر فائلوں میں دفن کر دی گئیں۔لاہور کے بڑے بدمعاش لسٹ میں شامل ضرور تھے لیکن ان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔ بلکہ ایک اور مزاحیہ واقعہ یہ پیش آیا کہ ایک شخص جس کا نام لسٹ میں شامل نہیں تھا، وہ عدالت جا پہنچا اور رٹ دائر کر دی کہ جناب، میری علاقے میں بے عزتی ہوگئی لوگ مجھے بڑا بدمعاش سمجھتے تھے لیکن میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں ڈالا گیا؟ پولیس نے عدالت کو جواب دیا کہ ایسی کوئی فہرست بنی ہی نہیں۔ گویا لسٹ موجود بھی تھی اور نہیں بھی۔یہ بڑے بدمعاش عام غنڈے نہیں، یہ انٹرنیشنل برانڈ ہیں۔ ہر شہر میں شاخ اور ہر ملک میں خریدار۔ کبھی منصوبہ بندی، کبھی سہولت کاروں کی آڑ اور کبھی خوف کی بندوق، یہ ہر مصیبت سے بال بال بچ نکلتے ہیں۔ ان کے سہولت کار صرف کرائے کے گن مین نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو بڑے بڑے دفاتر میں بیٹھے ہیں۔ وردی ہو یا سوٹ، یہ کالی بھیڑیں اصل ڈھال بنی ہوئی ہیں۔سی سی ڈی نے چھوٹوں کو پکڑ کر تالیاں بجوا لیں لیکن یہ تالیاں زیادہ دیر نہیں بجتیں۔ اصل امتحان تب ہوگا جب بڑے کھلاڑی بھی ہتھکڑی میں دکھائی دیں گے۔ ورنہ یہ آپریشن تاریخ کی ایک اورکامیاب ناکامی کہلائے گا۔ عوام اب طنز سے پوچھتے ہیں:چھوٹے پکڑے گئے، واہ، لیکن بڑے کہاں گئے؟کیا ان کے گھروں پر بھی کبھی چھاپہ پڑے گا یا وہ نو گو ایریا ہیں؟بڑے کھلاڑیوں پر بھی کبھی ایف آئی آر درج ہوگی یا وہ صرف تقریروں میں مجرم ہیں؟اور سب سے اہم، سی سی ڈی کی آنکھوں پر پٹی واقعی انصاف کی ہے یا کسی اور نے باندھی ہے؟سی سی ڈی کے پاس آج سنہری موقع ہے۔ یا تو بڑے بدمعاشوں کا خاتمہ کر کے تاریخ میں نام امر کرے اور عوامی ہیرو بنے، یا پھر طنز کا نشانہ بن جائے اور لوگ برسوں یہی کہتے رہیں۔چھوٹوں پر شیر، بڑوں پر ڈھیر۔

    Related Posts

    امریکا پاکستان کے امیگرنٹ ویزے جلد بحال کرے گا، حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    پاکستان سمیت 75 ممالک کے لئے امریکا نےامیگرینٹ ویزے بند کردیئے

    مقبول خبریں

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    2026 کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سال، تین عالمی کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے کھیلا جائے گا

    بلاگ

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    بے زبانوں پر ظلم،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.