نیویارک:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ کامیاب دورہ امریکہ کے حوالے سے معروف عالمی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا،بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے۔
عالمی اخبار کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔
پاک امریکہ تعلقات میں پیش رفت کے حوالےسے فنانشل ٹائمز کی منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیش رفت آئی ہے۔
ایف ٹی کے مطابق بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو امریکہ کی جانب سے تجارتی مراعات (19% ٹیکس) اور بھارت پر سخت ٹیکس (50%) عائد کیے گئے جبکہ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا اور جوابی طور پر پاکستان نے امریکہ کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے، خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں۔
فنانشل ٹائمز نے ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ "امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔”
اسی طرح فنانشل ٹائمز نے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو مارون وین بوم کو کوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق
"پاکستان ایک نایاب ملک ہے جو چین، ایران، خلیجی ممالک، روس کے کچھ حصے اور اب دوبارہ امریکہ کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے۔
فنانشل ٹائمز کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع، جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا۔پاکستان نے "ورلڈ لبرٹی فنانشل” کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک، اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے۔
امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطےمیں سٹرٹیجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، فنانشل ٹائمز

