لاہور:سی سی ڈی کینٹ اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں بزرگ خاتون سے بالیاں نوچنے والے دو ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
سی سی ڈی حکام کاکہنا ہے کہ ڈاکووں کی شناخت فراست علی اور جون شاہ کےنام سے ہوئی ہے رپورٹ کےمطابق
ملزمان کی گرفتاری کے مناواں کے علاقہ میں چھاپہ مارا گیا جس پر ملزمان نے ساتھیوں سمیت پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔

