راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی کے علاقے حبیب لین اڈیالہ روڈ میں سفاک بیٹے نے ریٹائر آئی بی انسپکٹر باپ ، کانسٹیبل بہن سمیت دوسری بہن کو ذبح کرڈالا۔
دوپہر تقریباً 3 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون انجم زہرہ، جو انٹیلی جنس بیورو (IB) اسلام آباد میں کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھیں، کو قتل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے بھائی، علی نامی شخص، حبیب لین پہنچا اور اپنی حقیقی بہن انجم زہرہ کو بے دردی سے ذبح کر دیا۔ اسی دوران اس نے اپنے بھانجے، تین ماہ کے ننھے سالار حمزہ، پر بھی حملہ کیا۔ انجم زہرہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ شدید زخمی سالار حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزم علی کو موقع سے گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (چھری) بھی برآمد کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر صبح کے وقت ہی اسلام آباد کے علاقے ترامڑی، تھانہ چک شہزاد کی حدود میں، اپنے والد محمود حسین (ریٹائرڈ انسپکٹر IB) اور اپنی بہن شبنم زہرہ کو بھی قتل کر دیا تھا۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید حقائق سامنے آنے پر پولیس میڈیا کو آگاہ کرے گی۔
جائیدادکیلئے نوجوان نے آئی بی انسپکٹر باپ، کانسٹیبل بہن سمیت تینوں کوذبح کرڈالا

