بارسلونا:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی سے اسپین کے شہر بارسلونا میں ڈکیتی۔۔۔۔ڈاکوؤں نے قیمتی گھڑی اتروا لی۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکو سید عبدالقادر گیلانی سے گن پوائنٹ پر گھڑی اتروا کر لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق گھڑی کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 3کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔
عبدالقادر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے گئے ہوئے تھے۔

