حافظ آباد: محلہ اخترٹاؤن میں بااثر شخصیت کا 23 سالہ گھریلو ملازم مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے سے پہلے ملازم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملزمان نے تشدد کے بعد اسے چھت پرپھینک دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 23 سالہ وسیم ریاض مقامی بااثر شخصیت نجم الحسن شاہ کے ہاں ملازمت کررہا تھا۔
دوسری جانب متوفی کے لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے اور صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حافظ آباد میں بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے ملازم وسیم ریاض کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا ہے معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دیا اور شہری پر تشدد ثابت ہونے پر ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا۔

