مانچسٹر: کرکٹر حیدر علی کو برطانیہ میں گرفتاری اور ضمانت پررہائی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا۔ان پرآبروریزی کا الزام ہے۔
گرفتاری پر حیدر علی آبدیدہ ہوگئے۔مانچسٹرپولیس کی جانب سے جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک یہ معطلی جاری رہے گی۔
حیدر کو گریٹر مانچسٹر پولیس نے بیکن ہیم گراؤنڈ سے گرفتار کیا تھا۔ پاکستان شاہین 3 اگست کو MCSAC کے خلاف کھیل رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی نژاد لڑکی کے خلاف ریپ کا معاملہ ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے حیدر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے کہا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے اور کیس لڑنے میں حیدر کی مدد کریں گے۔
پاکستان شاہینز 17 جولائی سے 6 اگست تک برطانیہ کے دورے پر تھی اور اس نے دو تین روزہ میچ کھیلے، جو ڈرا ہوئے، اور ٹیم نےتین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتی۔ کپتان سعود شکیل اور حیدر کے علاوہ بیشتر کھلاڑی بدھ کو برطانیہ سے واپس آئے۔
24 سالہ حیدر ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے جس نے پاکستان کے لیے دو ون ڈے اور 35 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ انہوں نے 2020 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے کھیلا ۔

