لاہور : افسوسناک حادثے میں ایک معمر جوڑا جان کی بازی ہار گیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل اکبر چوک فلائی اوور سے گر گئی۔ دونوں کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔65 سالہ موٹر سائیکل سوار افضل اپنی اہلیہ کے ہمراہ رشتے داروں کے گھر اقبال ٹاؤن سے اپنی رہائش گاہ واقع فیروز پور روڈ جا رہے تھے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، تاہم یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تیز رفتاری یا کسی دوسری گاڑی سے ٹکر اس کی وجہ بنی۔ اس واقعے نے فلائی اوورز پر حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

