لاہور (بے نقاب رپورٹ )ٹی پی لنک نے اپنا نیا Wi-Fi 7 روٹر TL-WR3602BE متعارف کرا دیا ہے،
جو BE3600 ڈوئل بینڈ سپورٹ کے ساتھ 5 گیگا ہرٹز بینڈ پر 2882 ایم بی پی ایس اور 2.4 گیگا ہرٹز پر 688 ایم بی پی ایس کی رفتار فراہم کرتا ہے۔یہ روٹر خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو مختلف مقامات پر مستحکم اور تیز انٹرنیٹ چاہتے ہیں۔ اس میں سات آپریٹنگ موڈز شامل ہیں جیسے روٹر موڈ، یو ایس بی تھیٹرنگ، 3G/4G/5G موڈیم موڈ، ہاٹ اسپاٹ موڈ، ایکسس پوائنٹ، رینج ایکسٹینڈر اور کلائنٹ موڈ۔ڈیوائس میں 2.5 جی بی پی ایس WAN اور 1 جی بی پی ایس LAN پورٹ موجود ہے۔
فائل شیئرنگ اور انٹرنیٹ کے لیے USB 3.0، جبکہ پاور کے لیے USB-C پورٹ دیا گیا ہے۔ یہ روٹر پاور بینک سے بھی چلایا جا سکتا ہے، اس لیے سفر کے دوران ہوائی اڈوں، ہوٹلوں، کروز شپس یا ریموٹ ورکنگ کے لیے بہترین ہے۔سیکیورٹی کے حوالے سے، یہ روٹر OpenVPN، WireGuard، PPTP، اور L2TP پروٹوکولز کو سپورٹ کرتا ہے، اور VPN کلائنٹ و سرور دونوں کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
ٹی پی لنک کی Tether ایپ کے ذریعے صارف پبلک Wi-Fi سے محف وظ طریقے سے کنیکٹ ہو سکتے ہیں۔دیگر اہم فیچرز میں WPA3 انکرپشن، گیسٹ نیٹ ورکس، IP اور MAC بائنڈنگ، اور ہوم شیلڈ شامل ہیں، جو والدین کے کنٹرول، نیٹ ورک اسکیننگ، اور QoS جیسی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
یہ روٹر بیک وقت 90 ڈیوائسز تک کنیکٹ کر سکتا ہے اور Wi-Fi 7 کی جدید خصوصیات جیسے Multi-Link Operation اور 4K-QAM سے لیس ہے۔مزید یہ کہ، ٹی پی لنک نے نیا BE6400 Wi-Fi 7 روٹر بھی لانچ کیا ہے، جبکہ Asus نے ROG Strix GS-BE18000 روٹر متعارف کرایا ہے، جو ٹرائی بینڈ Wi-Fi 7 اور آٹھ 2.5GbE پورٹس کے ساتھ آتا ہے۔
ٹی پی لنک کا قیام 1996 میں شینزن، چین میں ہوا۔ ابتدائی دنوں میں کمپنی نے بنیادی نیٹ ورکنگ مصنوعات سے آغاز کیا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ دنیا کی صفِ اول کی نیٹ ورکنگ کمپنیوں میں شامل ہو گئی۔ Wi-Fi 5 اور Wi-Fi 6 کے بعد اب Wi-Fi 7 کی آمد، رفتار، کارکردگی، اور ڈیوائس کنیکٹیویٹی کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔ TP-Link، Netgear، Asus، اور دیگر بڑی کمپنیوں کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہے اور مسلسل جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے۔
ٹی پی لنک نے اپنا نیا Wi-Fi 7 روٹر تعارف کرا دیا ،خصوصیات کیا کیا ہیں؟

