لاہور (سیاسی رپورٹر) تربیتی پروگرام کے تحت پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 52ویں کامن کے پروبیشنری افسران نے دفتر اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل ایڈمن میاں شاہد محمود نے افسران کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل محترمہ اقصیٰ لودھی نے افسران کو دفتر کے کام، طریقہ کار اور تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شفافیت، مؤثر آڈٹ نظام، اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، محترمہ نعمانہ گل رُخ فرید نے بھی پروبیشنری افسران سے خطاب کیا۔ انہوں نے نومنتخب افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور زور دیا کہ وہ مالی نظم و ضبط، شفافیت، اور عوامی خدمت میں جوابدہی کو اپنی پیشہ ورانہ ترجیحات میں شامل رکھیں تاکہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسران کا اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے دفتر کا تربیتی دورہ

