Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا “سموگ سے پاک پنجاب” کا وژن عملی تعبیر پانے لگا، مریم اورنگ زیب سینئر وزیر پنجاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم )وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے کو سموگ فری بنانے کے لیے اقدامات میں نمایاں پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے وژن "ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا” کے تحت حکومتِ پنجاب کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارتی سرحدی علاقوں سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثرانداز ہو رہی ہیں، تاہم صورتحال قابو میں ہے۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 280 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں آلودگی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ صبح کے وقت کم ہوا کی رفتار اور بارش نہ ہونے کے باعث آلودگی کے بکھراؤ میں کمی واقع ہوئی، تاہم دوپہر میں ہوا کے معمولی تیز ہونے سے فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔

    پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ ادارے انسدادِ سموگ کے لیے تین شفٹوں میں دن رات کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹریفک کنٹرول، پانی کے چھڑکاؤ اور انڈسٹری چیکنگ مہم جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کی سطح کی مسلسل نگرانی کے لیے جدید اسٹیشنز متحرک ہیں۔

    پہلی بار پنجاب کی تاریخ میں ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے 5 ہزار سپر سیڈرز، 814 کابوٹا مشینیں، ہارویسٹرز اور 91 بیلرز فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے چھ لاکھ سے زائد بیلز تیار ہو چکے ہیں۔ نگرانی کے لیے “ہاک آئیز تھرمل ڈرونز” کا بھی استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

    مٹی اور گردوغبار پر قابو پانے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ، تعمیراتی مقامات کو ڈھانپنے اور مٹی کے اڑنے سے بچاؤ کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹنگ کے تحت تین لاکھ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ صنعتی دھوئیں کی پڑتال کے لیے سینسرز نصب اور بھٹوں کی زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی جاری ہے۔

    پنجاب حکومت نے صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 8,500 صنعتی یونٹس کی اے آئی پر مبنی مرکزی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ایمی شن ٹیسٹنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

    پنجاب بھر میں 371 مقامات پر مسٹ اسپرنکلر سسٹم نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ 8596 یونٹس کی نگرانی اے آئی اور ڈرونز کے ذریعے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے “کلین اینڈ گرین پنجاب” وژن کے تحت پہلی بار ڈیجیٹل ایئر کوالٹی فارکاسٹنگ سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا “سموگ سے پاک پنجاب” کا وژن عملی تعبیر پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کلین اینڈ گرین پنجاب” صحت مند طرزِ زندگی کی طرف ایک انقلابی مہم ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔

    محکمہ ماحولیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، جبکہ بچے اور بزرگ گھروں میں رہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا استعمال کم کریں تاکہ فضائی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.