کیلے فورنیا :سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے لائیو فیچر میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کی نئی پالیسی کے تحت اب پرائیویٹ اکاؤنٹس اور ایک ہزار سے کم فالوورز رکھنے والے صارفین اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے لائیو نہیں جا سکیں گے۔
انسٹاگرام کی شرط کے مطابق اب لائیو جانے کے لیے ضروری ہے کہ اکاؤنٹ پبلک ہو اور ان کے کم از کم ایک ہزار فولوورز ہوں۔
یادرہے اب تک انسٹاگرام پر کوئی بھی صارف لائیو جا سکتا تھا، چاہے ان کے فولوورز کی تعداد کچھ بھی ہو اور اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو یا پبلک۔
یہ فیصلہ عام صارفین جو محض اچھا وقت گذارنے کےلئے ساتھیوں سمیت لائیو ہوتے تھے اور چھوٹے کونٹیٹ کرئیٹرز کے لئے مایوس کن ثابت ہوگا جن کے فولوورز ایک ہزار سے کہیں کم ہیں۔
یادرہے ٹک ٹاک پر بھی لائیو جانے کے لیے کم از کم ایک ہزار فولوورز کی شرط ہے۔ اس کے برعکس، یوٹیوب صرف 50 سبسکرائبرز پر لائیو کی اجازت دے دیتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ انسٹاگرام کے تقریباً دو ارب صارفین میں سے لگ بھگ 1.7 ارب افراد اب لائیو فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے۔
انسٹاگرام نے سنہ 2016 میں اپنا لائیو فیچر متعارف کروایا تھا، جو ہر قسم کے صارفین کے لیے دستیاب تھا۔
انسٹا گرام میں اہم تبدیلی، صارفین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی

