پاکستان میں ایک چارج سے 1150 کلومیٹرفاصلہ طے کرنے والی الیکٹرک ایس یو وی متعارف کرانے کا فیصلہ۔۔کیپیٹل اسمارٹ موٹرز نے بڑا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کیپیٹل اسمارٹ موٹرز کی طرف سےفوردنگ فرائی ڈے ریو Forthing FRIDAY REEVنامی ایس یو وی متعارف کرائی جارہی ہے جس کی کل رینج 1150 کلومیٹر ہے۔
تاہم تقریبا 600 کلومیٹر کا فاصلہ یہ ایس یو وی بیٹری پر طے کرے گی جکہ اضافی 550 کلومیٹر ایک رینج ایکسٹینڈنگ سسٹم فراہم کرے گا۔
REEV ایک ایسی الیکٹرک گاڑی یا رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل ہے جو بنیادی طور پر بیٹری سے چلتی ہے ۔یہ عام الیکٹرک گاڑیوں سے اس لیے مختلف ہے کہ اس میں ایک رینج ایکسٹینڈر ہوتا ہے، جو کہ عام طور پر ایک چھوٹا پیٹرول انجن ہوتا ہے اور یہ جنریٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب بیٹری کم ہو جاتی ہے تو یہ اسے چارج کرتا ہے۔
اس سسٹم کی بدولت یہ گاڑی صرف بیٹری چارجنگ پر انحصار کیے بغیر ایک عام الیکٹرک گاڑی کے مقابلے میں زیادہ فاصلہ طے کر سکتی ہے۔
کیپٹل اسمارٹ موٹرز کے ذریعے متعارف کرائی جانے والیForthing چین میں Dongfeng Motor Group کی ایک ذیلی کمپنی Dongfeng Liuzhou Motor کا ایک برانڈ ہے۔
اس گاڑی کو ممکنہ طور پر یوم آزادی پر پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر لانچ کیا جارہاہے۔
ایک چارج میں 1150 کلومیٹر، یوم آزادی پر الیکٹرک SUVمتعارف کرانے کا فیصلہ

