اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پژشکیان سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان و ایران کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت، عقیدے اور باہمی احترام پر استوار ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی حمایت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ہونے والی گفتگو دونوں ممالک کے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

