اسلام آباد (رپورٹ: عامر علی) لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی شہریوں کو گدھے کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی کے دوران ترنول کے علاقے سے پچاس سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی سربراہی میں ہونے والی کارروائی میں موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سارا گوشت موقع پر تلف کر دیا، جبکہ علاقے میں موجود گدھوں کو بھی تحویل میں لے کر متعلقہ اداروں کے حوالے کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گوشت مقامی استعمال کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی سپلائی کیا جا رہا تھا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جا سکے۔
اسلام آباد : گدھے کا گوشت برآمد، غیر ملکی گرفتار گدھے اور گوشت برآمد

