اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 28 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کم کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی قیمت 312 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ اوگرا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 28 نومبر کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
| مصنوعات | تبدیلی | نئی قیمت (فی لیٹر) |
| پیٹرول | 1 روپیہ کمی | 312 روپے |
| ڈیزل | برقرار | 346 روپے |


