Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: عدالت گڑھا تا اگوکی روڈ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں اور سیوریج کی صفائی تیز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ، سلیم احمد اعوان شیخو)

     ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق کی ہدایت پر ضلع کونسل سیالکوٹ کی حدود میں تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں عدالت گڑھا ریلوے پھاٹک سے اگوکی روڈ تک سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران عدالت گڑھا روڈ پر فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا، جس سے پیدل چلنے والوں کے لیے مختص راستے کلیئر ہو گئے۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے عملے نے فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے اور شہریوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے۔چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ زبیر وٹو نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی ہدایات کے مطابق ضلع کونسل کی ٹیمیں تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متحرک ہیں۔ عدالت گڑھا میں فٹ پاتھوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ نالوں کی ڈی سلٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے اور بارش یا دیگر وجوہات کے باعث پانی کھڑا ہونے کے مسائل سے بچا جا سکے۔چیف آفیسر زبیر وٹو نے پکی کوٹلی کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے سیوریج کی صفائی کے جاری کام کا جائزہ لیا اور عملے کو صفائی کا عمل مؤثر اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے سے کام کی صورتحال اور درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔زبیر وٹو نے کہا کہ ضلع کونسل کی حدود میں تجاوزات کا خاتمہ، نالوں کی صفائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری ادارے کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے اور جہاں بھی شکایت موصول ہوگی، وہاں فوری کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیلڈ کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں غفلت یا عدم توجہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    Related Posts

    گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جھڈو میں پاکستان کے تاریخی خلائی مشن سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

    سنگین غلطیاں ہوئیں، اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل ڈسکہ کا تفصیلی دورہ؛ طبی، تعلیمی و ترقیاتی امور کا جائزہ

    مقبول خبریں

    سنگین غلطیاں ہوئیں، اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی

    شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے جڑ گیا، ونگ کمانڈر ذیشان ساتھیوں سمیت خلائی سٹیشن میں داخل

    سیالکوٹ: عدالت گڑھا تا اگوکی روڈ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں اور سیوریج کی صفائی تیز

    ”کوئی مجھے سمجھائے کہ مڈٹرم الیکشن میں آخر ہوا کیا تھا؟“ امریکی صدر ٹرمپ کا شکوہ ، سوشل میڈیا صارفین چیزہ لینے لگے

    چنیوٹ میں خواتین کے تحفظ اور انسداد تشدد کی 16 روزہ عالمی مہم کا آغاز، ڈی سی اور ڈی پی او کی شرکت

    بلاگ

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    ’’​زرداری کے بیٹے اور بدلتی سیاست’’ میاں حبیب کا کالم

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.