واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں منگل کے روز منعقد ہونے والی سالانہ ’تھینکس گیونگ‘ یوم تشکر کی روایتی تقریب اس وقت غیر متوقع سیاسی رخ اختیار کر گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روایتی طور پر ٹرکی پرندوں کو معافی دینے کی رسم کے دوران اصل موضوع سے ہٹ کر 2026ء کے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو ہونے والی شکست پر سوال اٹھانے لگے۔
Trump: I don’t know what the hell happened with this last election. Somebody please explain it to me. https://t.co/Bw0qUQAe37
— Headquarters (@HQNewsNow) November 24, 2026
تقریب کے دوران مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والے کسان جوڑے اسکاٹ اور بیکی رائٹ سیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، جنہوں نے اس سال کے ٹرکی پرندوں ’فریڈم‘ اور ’فیدرز‘ کی پرورش کی تھی، صدر ٹرمپ نے انتخابی نتائج کا تذکرہ چھیڑ دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مغربی ورجینیا 45 پوائنٹس کے بڑے فرق سے جیتا تھا، کم از کم اس وقت جب میرا نام بیلٹ پیپر پر تھا۔ انہوں نے حیرانی اور جھنجھلاہٹ کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ سوال کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس حالیہ انتخاب میں آخر کیا ماجرا ہوا، اور تقریب میں موجود شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی انہیں اس شکست کی وجہ سمجھا سکتا ہے؟
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے سرِعام پوچھے گئے اس سوال کو ان کے سیاسی ناقدین اور مخالفین نے فوری طور پر آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا و عوامی حلقوں میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی ناکامی کے اسباب گنواتے ہوئے طنزیہ تبصروں اور وضاحتوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
I volunteer to tell him 🙋🏻♀️
— Congresswoman Yassamin Ansari (@RepYassamin) November 24, 2026
YOU. YOU happened. YOU were reviled. YOU were rejected. YOU were repudiated. YOU were defeated. Everything that happened in the midterms was because of YOU.
— Joe Walsh (@WalshFreedom) November 24, 2026
You lost, Donald.
Americans chose servant leaders who will put them first.
— Jason Crow (@JasonCrowCO) November 24, 2026


