کیلے فورنیا : امریکی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینسن ہوانگ نے اپنی کمپنی کے ملازمین سے معافی مانگی ہے اور انہیں بتایا کہ ان دنوں وہ تھیرپی کروا رہے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بیان انہیں ایک بار پھر کمپنی کا سربراہ مقرر کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں کمپنی کے مرکزی دفتر میں ایک گھنٹے کی میٹنگ کے دوران جینسن ہوانگ نے اعتراف کیا کہ ان سے سنگین غلطیاں ہوئی ہیں۔
ان کے مطابق ’میں نے اپنی اہلیہ لوری سے بے وفائی کی، جس سے میرے بچوں اور آپ سب کو تکلیف پہنچی۔‘
پیر کو بورڈ کی جانب سے دوبارہ عہدے پر بحال کیے جانے کے ایک روز بعد جینسن ہوانگ دفتر پہنچے تو ملازمین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے ہی بنائے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنا ایک ناقابل قبول اقدام تھا۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے ارکان نے تمام حقائق کا جائزہ لیا اور امریکی حکومت نے انہیں یقین دلایا تھا کہ ہوانگ سے قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سنگین غلطیاں ہوئیں، اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی


