سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی سالانہ کانفرنس بروز ہفتہ 28 نومبر 2026ء کو آرٹس کونسل سرگودھا میں منعقد ہوگی، جس کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین کنول بطور چیئرپرسن سرگودھا ڈویژن اس کانفرنس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی نمائندگی کریں گی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق، مساوات، انسانی وقار اور معاشرتی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے مشن اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اجتماعی کاوشوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
تنظیم کی جانب سے جاری کردہ پیغام ’’آئیے اپنے رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہوں‘‘ کے ذریعے انسانی حقوق کے مشن سے غیر متزلزل وابستگی اور قیادت کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔


