Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

      ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں: پاکستانی خلانورد ذیشان نے خلائی سفر پر روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کی تقریب، ڈپٹی کمشنر کی شرکت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سالگرہ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر تھے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد پہنچنے پر صدر پریس کلب عبدالوہاب چغتائی اور دیگر عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا پُرتپاک استقبال کیا، انہیں گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

    تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ محمد ذوالقرنین نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب اور میڈیا نمائندوں نے مل کر پاکستان ٹیلی ویژن کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے پی ٹی وی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے جس کی ذمہ داریوں میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے، تاہم اس نے اپنا تشخص برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ قوم کی ترجمانی کی اور آج بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کو معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے اور یہ ابلاغ کا تیز ترین ذریعہ بن چکا ہے، اس لیے تمام صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مصدقہ، مثبت اور حقائق پر مبنی خبریں عوام تک پہنچائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور میڈیا کے درمیان تعاون کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ بھی انتظامیہ صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی وی کے نمائندہ خوشاب ملک ممتاز جاوید کی کوریج و نشریات، میڈیا کے کردار اور ذمہ دارانہ صحافت کے تقاضوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    آخر میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے بانیان (مرحوم محمد الطاف چغتائی، مرحوم خان محمد ماہل) اور دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

    تقریب میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ سینئر صحافیوں—جن میں عبدالوہاب چغتائی، عمر چغتائی، ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ، ملک ممتاز جاوید، رانا محمد ظہیر، محمد سرفراز میکن، محمد آصف اقبال للہ، ابرار مغل، عبدالجبار شاکر، محمد وقار، شوکت پرویز، محمد ذوالقرنین، عبدالستار مرزا، حامد نواز، شیر افضل ٹوانہ، ملک نعیم الحق، فضل محمود آہیر اور ملک محمد حیات اعوان شامل ہیں—کے علاوہ انجمنِ تاجران کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    Related Posts

    عمرکوٹ: غریب اور مستحق خاندانوں کے مسائل کے حل کے لیے پیپلز لیبر بیورو وفد کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سے اہم ملاقات

    گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جھڈو میں پاکستان کے تاریخی خلائی مشن سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تحصیل ڈسکہ کا تفصیلی دورہ؛ طبی، تعلیمی و ترقیاتی امور کا جائزہ

    مقبول خبریں

    سنگین غلطیاں ہوئیں، اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے معافی مانگ لی

    شینژو 24 خلائی مشن چین کے خلائی سٹیشن سے جڑ گیا، ونگ کمانڈر ذیشان ساتھیوں سمیت خلائی سٹیشن میں داخل

    سیالکوٹ: عدالت گڑھا تا اگوکی روڈ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں اور سیوریج کی صفائی تیز

    ”کوئی مجھے سمجھائے کہ مڈٹرم الیکشن میں آخر ہوا کیا تھا؟“ امریکی صدر ٹرمپ کا شکوہ ، سوشل میڈیا صارفین چیزہ لینے لگے

    چنیوٹ میں خواتین کے تحفظ اور انسداد تشدد کی 16 روزہ عالمی مہم کا آغاز، ڈی سی اور ڈی پی او کی شرکت

    بلاگ

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    ’’​زرداری کے بیٹے اور بدلتی سیاست’’ میاں حبیب کا کالم

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.