Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور/رحیم یار خان: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور نے آن لائن رومانس اسکیم (Romance Scam) اور جعلی سرکاری افسران کا روپ دھار کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے منظم گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے رحیم یار خان اور لودھراں میں دو الگ الگ چھاپوں کے دوران 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
    ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر کی زیرِ نگرانی ہونے والی اس کارروائی میں جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔
    ابتدائی تفتیشی رپورٹس کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے ذریعے ایک متاثرہ خاتون سے رابطے میں آئے اور انہیں جذباتی تعلق (رومانس) کے جال میں پھنسایا۔ ملزمان نے خاتون کا اعتماد جیتنے کے بعد انہیں برطانیہ سے 10 ہزار امریکی ڈالر مالیت کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بطور تحفہ بھیجنے کا جھانسہ دیا۔
    منصوبے کے اگلے مرحلے میں گروہ کے دیگر ارکان نے کسٹمز اور مختلف سرکاری اداروں کے افسران کا روپ دھار کر خاتون سے رابطہ کیا اور پارسل کلیئرنس، ٹیکسز اور دیگر مدات میں دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منتقل کرواتے رہے۔ اس منظم طریقہ واردات کے ذریعے متاثرہ خاتون سے مجموعی طور پر 58 لاکھ 9 ہزار روپے کا بڑا مالی فراڈ کیا گیا۔
    این سی سی آئی اے کی ٹیموں نے رحیم یار خان اور لودھراں میں بیک وقت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے نہ صرف چاروں ملزمان کو حراست میں لے لیا بلکہ ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے تین موبائل فونز اور ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔
    حکام کے مطابق برآمد ہونے والے موبائل فونز کے ابتدائی ڈیجیٹل تجزیے میں جعلی ادائیگیوں کی رسیدیں، جعلی سرکاری دستاویزات اور متاثرہ خاتون کے ساتھ ہونے والی مشتبہ واٹس ایپ گفتگو کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور گروہ کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

    Related Posts

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    مقبول خبریں

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.