Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:نومبر کی ٹھنڈی راتوں میں آسمان پر ستاروں کی چمک اور چاند کی روشنی ایک دلکش منظر پیش کرتی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج رات سپر مون آسمان کو روشن کرے گا۔
    منگل 24 نومبر کو سال کا دوسرا ’سپر مون‘ دیکھا جاسکے گا۔ اس موقع پر چاند مشہور ستاروں کے جھرمٹ ’سیون سسٹرز‘ کے قریب سے گزرے گا، جس سے رات کے آسمان کا ایک خوبصورت منظر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔پاکستان میں یہ خوبصورت نظارہ رات 7 بج کر 53 منٹ پر ہوگا۔
    نومبر کے اس مکمل چاند کو ’بیور مون‘ بھی کہا جاتا ہے، جبکہ زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے اسے سپر مون بھی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے اور فلکیاتی مظاہر سے متعلق ویب سائٹ ٹائم اینڈ ڈیٹ کے مطابق، چاند 24 نومبر کو گرین وچ معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ بنتا ہے۔
    پاکستان میں چاند کے مکمل ہونے کا وقت رات کا ہے، تاہم اسے دیکھنے کے لیے اس لمحے کا انتظار ضروری نہیں۔ چاند طلوع ہونے کے بعد ہی آسمان پر دکھائی دے سکتا ہے۔

    سپر مون کیا ہوتا ہے؟
    چاند زمین کے گرد ایک بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے۔ اس مدار میں ایک مقام ایسا ہوتا ہے جہاں چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے، جسے ’پیریجی‘ کہا جاتا ہے۔ جب مکمل چاند اس مقام کے قریب ہو تو اسے ”سپر مون“ کہا جاتا ہے۔
    اس دوران چاند معمول کے مکمل چاند کے مقابلے میں کچھ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے، تاہم یہ فرق عام طور پر بہت زیادہ نمایاں نہیں ہوتا۔ چاند جب افق کے قریب ہوتا ہے تو وہ اکثر غیر معمولی طور پر بڑا محسوس ہوتا ہے، جس کی وجہ ’مون الیوژن‘ یعنی بصری تاثر ہے۔
    پاستان میں چاند کے نظارے کے لیے غروبِ آفتاب کے بعد مشرقی آسمان کی سمت دیکھنا بہتر ہوگا۔ چاند جب افق کے قریب ہوتا ہے تو اس کی جسامت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے، اس لیے چاند طلوع ہونے کے وقت کا انتخاب دلچسپ منظر دیکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
    کراچی میں 24 نومبر کو چاند شام تقریباً 5 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوگا۔ دیگر شہروں میں طلوعِ قمر کا وقت مختلف ہو سکتا ہے۔ بہتر نظارے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جہاں مشرقی افق واضح ہو اور عمارتیں یا درخت چاند کو چھپا نہ رہے ہوں۔ تیز مصنوعی روشنی سے دور مقام بھی بہتر رہتا ہے۔
    اس منظر کو دیکھنے کے لیے کسی خاص دوربین یا آلات کی ضرورت نہیں، کیونکہ صاف آسمان کی صورت میں چاند عام آنکھ سے واضح دکھائی دے گا۔ البتہ چاند کی روشنی کے باعث اس کے قریب موجود کم روشن ستاروں کو دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
    مختلف ممالک میں مکمل چاند کا وقت
    دنیا کے مختلف حصوں میں مکمل چاند کا وقت مقامی وقت اور تاریخ کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ نیویارک میں چاند 24 نومبر کو صبح 9 بج کر 53 منٹ، لاس اینجلس میں صبح 6 بج کر 53 منٹ اور برطانیہ میں دوپہر 2 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا۔
    فرانس، جرمنی اور وسطی یورپ کے دیگر علاقوں میں یہ وقت سہ پہر 3 بج کر 53 منٹ ہوگا، جبکہ آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں چاند 25 نومبر کی رات 1 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا۔

    Related Posts

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    امریکی پابندیاں، تاریخ میں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد عبور کرگیا

    ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    مقبول خبریں

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    امریکی پابندیاں، تاریخ میں پہلی بار ایک ڈالر 2 لاکھ 80 ہزار تومان کی حد عبور کرگیا

    ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں دوسرےروز بھی کمی، تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.