ڈھڈیال ( منور حسین نمائندہ بے نقاب نیوز )
چوآ سیدن شاہ میں ٹریکٹر چلاتے ہوئے اچانک چکر آنے کے باعث 30 سالہ ڈرائیور ٹریکٹر سمیت گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چکوال کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر قریبی سب اسٹیشن سے ایمبولینس روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ٹریکٹر کے حادثے سے نکالنے کے بعد طبی امداد فراہم کی۔حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ وسیم ولد محمد اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جس کی بائیں ٹانگ پر گہرا زخم جبکہ چہرے پر خراشیں آئی ہیں۔


