Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایک وزیر ٹی وی پر آنے کیلئے روزانہ مجھ پر تبصرے کررہاہے جس دن میں نے کیا اس دن منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے ان پر تبصرے کر رہا ہے، لیکن جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کر دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا، میں ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر کے ساتھ سن رہا ہوں۔
    جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک وزیر روز ٹی وی پر آنے کے لیے ان کے خلاف بیانات اور تبصرے دے رہا ہے، اس ضمن میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے اس رویے اور تبصروں کو صبر کے ساتھ سنتے آ رہے ہیں، تاہم اگر انہوں نے جوابی تبصرہ کیا تو متعلقہ وزیر کے لیے منہ چھپانا مشکل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کاروباری برادری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن بزنس مینوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، جو وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار رہ چکے ہیں۔
    محسن نقوی نے کہا کہ یہ وہی کاروباری شخصیات ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شمار ہوتی ہیں، اس دوران انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں۔
    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں نادرا سینٹر پیکو روڈ کا دورہ کیا اور شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سینٹر میں تقریباً دو گھنٹے گزارے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے بزرگ خواتین کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ بعض شہریوں کی دستاویزات کی تیاری کا عمل بھی اپنے سامنے مکمل کروایا۔ اس موقع پر سینٹر میں موجود مرد و خواتین نے نادرا کے جدید طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں محض 10 سے 15 منٹ میں باری مل گئی جبکہ دو سال قبل انہیں دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا۔ محسن نقوی نے غیر معمولی رش کے باوجود بہترین انتظامات پر سینٹر انچارج اور عملے کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ سائلین کی ہر مرحلے پر مکمل رہنمائی کی جائے تاکہ انہیں بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں، کیونکہ عوام کو تیز رفتار اور معیاری خدمات کی فراہمی حکومت کا اولین مشن ہے۔

    Related Posts

    نوشہروفیروز: مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی اور سندھ کی تقسیم کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج

    مسلسل خراب پرفارمنس اور ذہنی دباؤ؛ صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی بریک لینے کا فیصلہ

    برطانوی حکومت سے پنشن پانے والی برصغیر کی معمر ترین بیوہ 108 برس کی عمر میں جھڈو میں انتقال کر گئیں

    مقبول خبریں

    مسلسل خراب پرفارمنس اور ذہنی دباؤ؛ صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی بریک لینے کا فیصلہ

    برطانوی حکومت سے پنشن پانے والی برصغیر کی معمر ترین بیوہ 108 برس کی عمر میں جھڈو میں انتقال کر گئیں

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاک بھارت اے میچ میں ٹاس پر بڑا تنازع، عبدالصمد کی نشاندہی پر فیصلہ بدلا گیاپاکستانی بولرزنے انڈین بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادیں

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: نیپال نے یو اے ای کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

    سیالکوٹ: این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    بلاگ

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.