سیالکوٹ (بیورو رپورٹ / سلیم احمد اعوان شیخو)
این سی سی آئی نے چائلڈ پورن گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے گوجرانولہ ڈویژن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایات پر ایس ایچ او شاہین اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے چائلڈ پورن گرافی میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔معلوم ہوا کہ گرفتار ہونے والے ملزم کا نام نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوئٹڈ چلڈرن (NCMEC) کی پانچ سائبر ٹِپ لائن رپورٹس میں سامنے آیا تھا جبکہ ملزم کے قبضہ سے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


