Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’پورے خاندان کو رضاکارانہ موت کی اجازت دی جائے یا پھر سب کچھ چھوڑ کر بھارت سے باہر جانے دیا جائے” سینئر بھارتی سیاستدان اعظم خان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش کے سینئر سیاستدان اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے جیل سے رہائی پاتے ہی مودی حکومت کے سامنے دو غیر معمولی مطالبات رکھ کر ریاستی و قومی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ لوگوں کو ان سے اس قدر نفرت ہے تو حکومت ان دو راستوں پر غور کرے: یا تو انہیں اور ان کے پورے خاندان کو رضاکارانہ موت (ایتھنیشیا) کی اجازت دی جائے، یا پھر وہ اپنا سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہیں، انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
    اپنی قید کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اعظم خان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں سخت حالات کے باعث ان کا وزن 98 کلوگرام سے کم ہو کر 70 کلوگرام رہ گیا ہے اور انہوں نے انتہائی کٹھن وقت گزارا ہے، کیونکہ دنیا میں آزادی سے بڑی کوئی دولت نہیں۔
    تعلیمی اداروں کے قیام کے حوالے سے اپنے مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں معلوم ہوتا کہ علم و تعلیم کی خدمت کرنے کا نتیجہ یہ نکلے گا اور انہیں جیل جانا پڑے گا، تو وہ اپنے بچوں کو جیل کی صعوبتیں سہتے دیکھنے کے بجائے خود رکشہ چلانے یا بچوں سے بیڑیاں بنوانے کو ترجیح دیتے۔
    اعظم خان نے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے طریقۂ کار پر بھی کڑی تنقید کی۔ ان کے بقول 31 اکتوبر کو جیسے ہی وہ جیل سے رہا ہوئے، ای ڈی نے انہیں فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی نے عدالت میں جھوٹا حلف نامہ جمع کرا کر عدالت کو گمراہ کیا ہے، جس کے خلاف وہ عدالت میں باقاعدہ رٹ پٹیشن دائر کریں گے۔
    بھارتی سیاست میں مذہب کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ تعلیم کا مندر تعمیر کرنے والے ایک مسلمان کو ہراساں کر کے وہ زیادہ ووٹ حاصل کر لے گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب حالات بدل چکے ہیں اور مستقبل کے انتخابات ذات پات اور مذہب کے نام پر نہیں لڑے جائیں گے۔

    Related Posts

    پنجاب کی سیاست میں ہلچل، چودھری سالک حسین سے ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

    ملک بھر میں آبادی کے تناسب سے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    مریم نواز شریف کی ارکانِ صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک سے اہم ملاقات، شیخوپورہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال

    مقبول خبریں

    ’’پورے خاندان کو رضاکارانہ موت کی اجازت دی جائے یا پھر سب کچھ چھوڑ کر بھارت سے باہر جانے دیا جائے” سینئر بھارتی سیاستدان اعظم خان

    پنجاب کی سیاست میں ہلچل، چودھری سالک حسین سے ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

    ملک بھر میں آبادی کے تناسب سے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    مریم نواز شریف کی ارکانِ صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک سے اہم ملاقات، شیخوپورہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال

    دورہ چین :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’’ جگ راتا’’ 10 لاکھ پاؤنڈ کا جیٹ فیول اور طویل ترین نان سٹاپ پرواز، آج تاریخی پریس کانفرنس

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.