واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے اہم دورے اور چینی صدر شی جن پنگ و روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سہ فریقی مذاکرات کے بعد امریکی صدارتی طیارے ’ایئر فورس ون‘ کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز کے ذریعے واپس واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
🔥🚨 JUST IN — President Trump is BACK at the White House after his nonstop flight home from China, and he’s already looking ahead.
TRUMP: “We have a news conference at 12PM TOMORROW!”
“It was really HISTORIC.”
No rest, no victory lap. Straight back to work.
https://t.co/jT5wQXtIWR
— The Patriot Oasis™ (@ThePatriotOasis) November 20, 2026
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئر فورس ون نے چین سے واشنگٹن تک 14 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر بغیر کسی ایندھن بھرنے والے اسٹاپ (نان اسٹاپ) کے مکمل کیا، جسے صدارتی پروازوں کی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس پرواز کے حوالے سے بتایا کہ طیارے میں اس طویل سفر کے لیے تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ جیٹ فیول بھرا گیا تھا اور یہ اپنی نوعیت کی پہلی براہِ راست پرواز تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے تک نہیں سوئیں گے۔
وائٹ ہاؤس واپسی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی دوپہر ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ یہ پریس کانفرنس ’واقعی تاریخی‘ ہوگی، جس میں وہ دورۂ ایشیا اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق بڑے اعلانات کریں گے۔
دوسری جانب بین الاقوامی سفارتی و سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت اعلیٰ سطحی بیرونی دوروں بالخصوص چین جیسے ممالک کے سفر کے دوران امریکی حکام کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں، جن میں سائبر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ذاتی یا دفتری موبائل فونز کے بجائے عارضی فونز کا استعمال اور واپسی پر مکمل سیکیورٹی اسکریننگ جیسے معمول کے حفاظتی اقدامات شامل ہوتے ہیں۔

