Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کی سیاست میں ہلچل، چودھری سالک حسین سے ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد/لاہور: پنجاب کے سیاست میں ہلچل ،،،ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
    شمولیتی تقریب میں پارٹی رہنما چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد، غلام مصطفیٰ ملک اور مسز فرخ خان سمیت دیگر سینئر مسلم لیگی رہنماؤں نے شرکت کی اور مہر سعید ظفر کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مہر سعید ظفر جیسے تجربہ کار اور سینئر سیاستدان کی شمولیت سے مسلم لیگ کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اور سوچ کا محور عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کا قیام ہونا چاہیے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/qleague.mp4

    پنجاب کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کرپشن اور بدانتظامی سے نالاں ہیں، انہوں نے صرف عوامی جذبات کی ترجمانی کی ہے لیکن ان کے بیان کو غلط معنی پہنائے گئے اور ایک عوامی مسئلے کی نشاندہی کو سازش کا حصہ قرار دینے کا بیانیہ گھڑا گیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ انہوں نے ہرجانے کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے اور اگر عدالت نے طلب کیا تو وہ تمام ثبوت بھی عدالت میں پیش کریں گے۔
    اس موقع پر مہر سعید ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سالک حسین کا کرپشن کے خلاف ڈٹ جانا ایک شاندار اقدام ہے اور انہوں نے کلمۂ حق کہہ کر عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔
    انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے اور آج چوہدری ظہور الٰہی شہید کے جانشین کے ساتھ مسلم لیگ میں شامل ہو کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ مہر سعید ظفر نے دعویٰ کیا کہ چوہدری سالک حسین کا کرپشن مخالف بیانیہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس کے باعث عوامی نمائندے مسلم لیگ کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید کئی سابق اراکینِ اسمبلی اور معروف سیاستدان پارٹی میں شامل ہوں گے۔

    Related Posts

    پسرور: بڈیانہ پولیس کی کارروائی، 1400 گرام چرس اور پسٹل برآمد، دو ملزمان گرفتار

    پسرور: کنگرہ روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر زخمی

    ملک بھر میں آبادی کے تناسب سے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    مقبول خبریں

    پنجاب کی سیاست میں ہلچل، چودھری سالک حسین سے ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل

    ملک بھر میں آبادی کے تناسب سے نئے صوبے اور انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    مریم نواز شریف کی ارکانِ صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک سے اہم ملاقات، شیخوپورہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال

    دورہ چین :صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’’ جگ راتا’’ 10 لاکھ پاؤنڈ کا جیٹ فیول اور طویل ترین نان سٹاپ پرواز، آج تاریخی پریس کانفرنس

    سابق وزیر مملکت چوہدری لیاقت عباس بھٹی کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ درج؛ چار ذاتی محافظوں سمیت 11 ملزمان نامزد، دومشتبہ افراد گرفتار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.