ٹیکسلا (شائستہ ضیاء)
بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے 12 دسمبر 2026 کو ہونے والے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ صدارتی نشست کے لیے ممتاز قانونی شخصیت اور سپریم کورٹ کی جانی مانی وکیل فرحانہ قمر رانا ایڈووکیٹ ایک مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کی تاریخ میں فرحانہ قمر رانا کی گراں قدر قانونی خدمات اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں انہیں وکلاء کے تمام طبقات کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ خصوصاً بار کی خواتین وکلاء (لیڈیز لائیرز) اور نوجوان وکلاء (ینگ لائیرز) کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو زبردست پذیرائی اور گرمجوش ردعمل مل رہا ہے، جبکہ سینئر وکلاء کی شفقت، مکمل اعتماد اور حوصلہ افزا سرپرستی بھی انہیں پہلے ہی حاصل ہے۔بار ایسوسی ایشن کے ممبر اور ایڈووکیٹ ہائیکورٹ امجد محمود کیانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے انتخابات میں صدر کے لیے فرحانہ قمر رانا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی فتح کے روشن امکانات موجود ہیں اور وکلاء برادری میں مقبولیت کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرحانہ قمر رانا کی قابلیت، پیشہ ورانہ صداقت اور وکلاء برادری کے لیے کچھ کرنے کی جستجو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا کے آنے والے انتخابات میں ان کی تاریخی اور بھاری اکثریت سے کامیابی انشااللہ یقینی دکھائی دیتی ہے، اور 12 دسمبر 2026 کا دن ٹیکسلا بار کی تاریخ میں ایک نئی اور روشن سحر لے کر آئے گا۔وکلاء برادری کا کہنا ہے کہ فرحانہ قمر رانا کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا نہ صرف وکلاء کے لیے ایک باوقار ماحول، بہتری اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ ینگ لائیرز کی رہنمائی اور لیڈیز لائیرز کے حقوق و سہولیات کے تحفظ کے لیے بھی نئے سنگِ میل عبور کرے گی۔انتخابی مہم کے سلسلے میں وکلاء کے مختلف وفود نے بھی فرحانہ قمر رانا سے ملاقاتیں کیں اور اپنی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔ دوسری جانب فرحانہ قمر رانا بھی اپنی انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مسلسل وکلاء سے رابطے کر رہی ہیں، جن کی طرف سے انہیں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔


