Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    راولپنڈی ٹیسٹ: پہلی اننگز پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا نے 3 وکٹ پر 114 رنز بنالیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں۔کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کی تو پاکستانی بولرز نے بہترین آغاز کیا اور صرف 12 رنز پر سری لنکا کی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔پاسندو سوریا بندارا صفر اور دنیش چندیمل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہیرو یوڈارا نے کچھ مزاحمت کی تاہم 65 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔کھیل کے اختتام پر کامیندو مینڈس 40 دھننجیا ڈی سلوا 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ثاقب خان نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔کھانے کے وقفے کے فوری بعد سعود شکیل 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ عرفات منہاس (52)نے ڈیبیو میچ پر نصف سنچری کرکے اسکور کو 400 کے پار لگایا۔

    رضا اللہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو اور دلشان مدوشنکا 3، 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔اس سے قبل دوسرے روز کھیل کے آغاز پر سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نوجوان بیٹر غازی غوری کے ساتھ 96 رنز کی شراکت قائم کی۔غازی غوری دو رنز کے فرق سے اپنی پہلی ٹیسٹ نصف سنچری سے محروم رہے اور 349 کے مجموعی اسکور پر 48 رنز بنا کر چلتے بنے۔پاکستان نے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنا لیے ہیں۔ سعود شکیل 91 اور عرفات منہاس 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے ابتدائی روز محتاط بیٹنگ کے باوجود اپنی پوزیشن مستحکم رکھی اور کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے صرف 51 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اذان اویس (30) نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔سری لنکن بولرز نے ابتدائی نقصان کے بعد کم بیک کیا اور دونوں اوپنرز کو پویلین بھیج دیا۔ بعد ازاں بابر اعظم نے 50 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے فوراً بعد دلشان مدوشنکا کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    ڈیبیوٹینٹ محمد طحہٰ نے بھی 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ سونل دینوشا کا شکار بن گئے جبکہ سلمان آغا ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    سری لنکا کی جانب سے بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں لیکن سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مزید نقصان سے بچایا۔

    یوں پاکستان نے پہلے روز کا اختتام پانچ وکٹیں باقی رکھتے ہوئے نسبتاً بہتر پوزیشن پر کیا۔

    Related Posts

    انڈر 19 ایشیا کپ: سیمی فائنل کی چاروں ٹیمیں طے، ہندوستان کا مقابلہ افغانستان اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے

    ٹنڈو آدم: درگاہ پر چوری کی کوشش ناکام، برقعہ پوش ملزم پستول اور چاقو سمیت گرفتار

    بارہمولہ:تیندوے کے حملے میں چھ سالہ  بچہ جاں بحق، علاقے میں کہرام

    مقبول خبریں

    انڈر 19 ایشیا کپ: سیمی فائنل کی چاروں ٹیمیں طے، ہندوستان کا مقابلہ افغانستان اور پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے

    ٹنڈو آدم: درگاہ پر چوری کی کوشش ناکام، برقعہ پوش ملزم پستول اور چاقو سمیت گرفتار

    بارہمولہ:تیندوے کے حملے میں چھ سالہ  بچہ جاں بحق، علاقے میں کہرام

    راولپنڈی ٹیسٹ: پہلی اننگز پاکستان کے 434 رنز کے جواب میں سری لنکا نے 3 وکٹ پر 114 رنز بنالیے

    سانگھڑ: کنڈیاری میں دو گروپوں میں خونی تصادم، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 6 افراد زخمی

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.